بھارت نے یاسین ملک کی سزا پر اسلامی تعاون تنظیم کا بیان مسترد کردیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے تنظیم کواس طرح کے ردعمل دینے سے گریز کرنا چاہیئے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے موقف کو ناقابل قبول قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ۔ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی خواہاں ہے اور ہم او آئی سی پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے درست قرار نہ دے۔
Load/Hide Comments


