امریکا اور ایران کے ایک دوسرے کے اہداف پر حملے، خام تیل کی قیمت میں اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے کے اہداف پر حالیہ حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تین فیصد سے زیادہ بڑھ کر 76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ گذشتہ ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی تھیں۔ تاہم حالیہ حملوں نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کے بارے میں خدشات بڑھا دیے ہیں۔ عام حالات میں دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ اس اہم بحری گزر گاہ سے گزرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں