ہم احساس اسکالر شپ پروگرام کو سپورٹ کرتے ہیں،ایلس ویلز

واشنگٹن :امریکا نے حکومت پاکستان کے احساس اسکالر شپ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے نوجوان خواتین کو با اختیار بنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کیا کہ ہم پاکستان کے اسکالر شپ پروگرام کو سپورٹ کرتے ہیں، تعلیم نوجوانوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ہم خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر احساس تعلیمی وظائف کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ایلس ویلز نے ٹویٹ میں لکھا کہ احساس اسکالر شپ نئی تعلیمی اسکالر شپ ہے، جو یو ایس ایڈ پاکستان اسکالر شپس کی طرز پر تشکیل دی گئی ہے، ہم نوجوان خواتین کو با اختیار بنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر سال 50 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے، دو دن قبل وزیر اعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت مستحق ذہین طلبہ میں وظائف دیے جا رہے ہیں، احساس اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں