کوئٹہ میں آل بلوچستان وکلاء نمائندہ کانفرنس آج ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے زیراہتمام آج کوئٹہ میں آل بلوچستان وکلاء نمائندہ کانفرنس ہوگی۔ پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن تربت کے علاوہ سبی نصیرآباد لورالائی، بارکھان ژوب چمن قلعہ عبداللہ خضدار جعفر آباد موسی خیل دکی ہرنائی اوستہ محمد گوادر لسبیلہ حب و دیگر اضلاع صدور و جنرل سیکرٹریز میٹنگ کے شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وکلا کانفرنس کا بنیادی مقصد سبی اور تربت ہائیکورٹ بینچ کو ریگولر کرنے خضدار اور لورالائی کو فعال بنانے ان کے انفراسٹرکچر عملہ کی تعیناتی اور غیر فعال بینچز کی آڑ میں اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے اور چیمبرز فیلوز کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹریبونلز میں وکلا کے تقرریوں کے باہر سے اور ریٹائرڈ ججز کو روکنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں