بیلہ، محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران عمارت کی عدم دستیابی سے پریشان

بیلہ (انتخاب نیوز) محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران دفتر کی عدم دستیابی کے باعث دشواریوں و مشکلات کا شکار سب ڈویژنل آفیسر کے دفاتر کی عمارت آوران کے افسران کے حوالے کرنے حکم نامہ بیلا کے افیسرز کو دفاتری امور نمٹانے میں دشواریوں کا سامنا تفصیل کے کے مطابق محکمہ تعمیرات مواصلات بیلا کے سب ڈویژنل آفیسر کے لیے دفتری معاملات نمٹانے کے لیے جگہ(عمارت)میسر نہ ہونے کے باعث دفاتری معاملات کام شدید متاثر اور افیسران مشکلات اور دشواریوں سے دو چار ہیں اس حوالے سے ذرائع کا آن لائن کو بتانا ہے کہ ضلع آوران کے حالات بہتر نہ ہونے کے سبب محکمہ تعمیرات مواصلات آوران کے افسران کو عارضی طورپر دفتری کام چلانے کے لیے دی گئی تھی سیکریٹری مواصلات کے مراسلے میں مزکورہ عمارت خالی کرکے ضلع آوران کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات مواصلات بیلا کے سب ڈویژنل افیسرز کو درپیش دشواریوں سے نجات دلانے کے لیے محکمہ کے بالا حکام کی چشم پوشی باعث حیرت ہے ان حلقوں نے محکمہ تعمیرات مواصلات کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہی کہ ضلع آوران کے افیسران کو آوران منتقل کرکے بیلا کے افیسران کو دفاتر اور رہائش کے لیے عمارت فراہم کی جائے تاکہ بیلا کے افیسران دفتر امور نمٹاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں