قلات، گورنمنٹ پرائمری اسکول کپوتو کلاں خستہ حالی کا شکار، تدریسی عمل متاثر
قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے نمائندے حاجی غلام قادر عمرانی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول کپوتو کلاں کے انتہائی خستہ حالت میں اسکول کے طلباء آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اسکو ل کی خستہ حاالت سے متعلق کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے مگر کسی نے بھی اس جانب توجہ دینے کی زحمت نہیں قلات میں ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں قلات میں ترقی کے دعوے میڈیا میں آسمان تک پہنچ چکے ہیں مگر زمین پر دور دور تک ترقی نظر نہیں آتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول کپوتو کلاں کئی سال قبل تعمیر کیا گیا مگر اس کے بعد اس کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے بھوت بنگلے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی چھت انتہائی اسکول میں تبدیل ہونے کی وجہ سے تبدیل کرنے کی وجہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت خستہ حالت میں ہونے کی وجہ سے اسکول کے طلباء آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


