گوادر منشیات عام ہر گھر سے نعش گئی علاقہ پاک کرینگے،مولانا ہدایت

گوادر (بیورو رپورٹ) جب آپکے حکمران کرپٹ و ظالم ہو نگے تو اسپتال میں پیناڈول گولی دستیاب نہیں ہو گی۔گوادر کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔ حقوق کی جنگ ظالموں کیخلاف جاری ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن کا خواتین کے عوامی تشکر جلسہ سے خطاب۔حق دو تحریک خواتین ونگ کی جانب سے حق دو تحریک کو بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر سورگدل فٹبال گراونڈ میں عوامی تشکر جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں خواتین کی بڑی نے تعداد شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے خصوصی طور پر جلسہ عام شرکت کیا۔ عوامی تشکر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہد ایت الرحمن نے کہا کہ خواتین کا ہم شکر گزار ہیں جنہو ں نے ہمیں ہر میدان میں سپورٹ و تعاون کیا اور 29 مئی کو بھی بلدیاتی الیکشن میں ہما رے لئے اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے نمائند گان کو ووٹ دے کر ہمیں کامیاب کیا اور خواتین کے تعاون کا یہ جذبہ گزشتہ نو مہینوں سے حق دو تحریک کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ انہوں نے کھاکہ گوادر میں پانی و بجلی نہیں ہے۔ اسپتال میں پیناڈول نہیں۔ روزگار نہیں ہے۔ بجلی نہیں ہے لیکن بل 10 ہزار آتا ہے۔ پانی نہیں ہے لیکن منشیات عام ہے جسکے ذمہ دار حکمران۔ علاقے کے نمائند گان۔ سیاست دان و انتظامیہ ہیں۔ انہو ں نے کھاکہ منشیات گوادر میں عام ہے ہر گھر میں نشئی نوجوان ہے۔ بہت سے بچوں کے والد زندہ ہو تے ہوئے بھی انکے بچے یتیم کی زندگی گزاررہے ہیں منشیات نے انکو جیتے جی مارڈالا ہے لیکن کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ انھوں نے کہا کہ جس دن ہم نے بلدیہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے اسی دن سے پولیس کو دس دن کی مہلت دینگے کہ وہ گوادر کو منشیات سے پاک کریں اور یہ ہما را بھی عہد ہے کہ ہم گوادر کو ہر صورت منشیات سے پاک کروائیں گے اور جو شخص نشہ میں مبتلا ہے انکے علاج بھی کروائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ایک معمولی جھلک تھی جس میں حق دو تحریک نے بطور کونسلر کھڑا ہو کر ہز اروں ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ صوبائی الیکشن میں میر حمل کلمتی کے سامنے میں خود مقابلہ کرونگا اور اپنی ماں بہنوں اور بھائیوں سے یہی توقع رکھونگا کہ ضلع بھر سے مجھے 60 ہز ار ووٹ دے دینگے۔ انھوں نے کہا کہ ظالموں کے خلاف ہمار ی جنگ جاری ہے اور ہم اپنی ماں بہنو ں سے اسی طرح سپورٹ و تعاون کے طلب گار ہیں اور وہ ہمارے لئے دعا کریں۔ عوامی تشکر جلسہ سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے صوبائی ناظمہ شازیہ عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام نے اپنے لئے بلدیاتی الیکشن میں جن لوگوں کو چنا ہے وہ صحیح لوگ ہیں وہ آپکے حقوق کی پاسداری کرینگے۔ انھوں نے کھاکہ 72 سالوں سے وڈیروں۔ جاگیرداروں اورا میروں نے ہمارے ملک کو لوٹا ہے اور عوام کوکچھ نہیں دیا ہے۔ انھوں نے کھاکہ آپ نے جن لوگوں کا انتخاب کیا ہے وہ عام لوگ ہیں اور یہ لوگ آپکے دکھ و درد سے بخوبی آشنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آپکو علاج کے لئے کراچی جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی آپکے اپنے اسپتال بہتر ہونگے جلسہ میں دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں