کراچی کے تعلیمی ادارے میں طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی غیر انسانی فعل ہے، پی ایس ایف
بیلہ (انتخاب نیوز) ترجمان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی غنڈہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبا کے غنڈوں نے کراچی کے ایک تعلیمی ادارے میں پی ایس ایف کے کارکنان پر بلا وجہ حملہ کرکے انکو شدید زخمی کردیا۔ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور خبردار کرتی ہے کہ اس ضیائی رجیم والے تنظیم کو لگام دیا جائے۔ آج کے دور میں طلبا کے ساتھ تصادم کرنا غیر انسانی عمل ہے۔ اسلامی جمعیت طلبا شروع دن سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ترقی پسند کارکنوں کو زدو کوب کرکے انکا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے اس عمل کے پیچھے تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی غنڈہ تنظیم کی پشت پناہی کرتے آرہے ہیں۔ ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ ترقی پسند طلبا کو نہ روکا جائے کیونکہ ترقی پسند طلبا ہی ملک کی خودمختاری کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔


