برطانیہ، لاک ڈاؤن کا مشورہ دینے والے خود لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر فارغ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ملک میں لاک ڈاؤن کا مشورہ دینے والے سائنسدان پروفیسر نیل فرگوسن کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔پروفیسر نیل فرگوسن کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔پروفیسر نیل فرگوسن نے خبردار کیا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن نہ کیا گیا تو برطانیہ میں کورونا سے 5 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں، اس لیے کورونا سے نمٹنے کا واحد موثر طریقہ لاک ڈاؤن ہے۔دوسری جانب کورونا وباء کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 51 سالہ پروفیسر نیل فرگوسن نے کئی بار اپنی دوست کو گھر بلایا۔پروفیسر نیل کا تعلق ایمپیریل کالج لندن سے ہے اور اب انہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اپنی سرکاری ملازمت سے مستعفی ہونا پڑگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں