ہماری جدوجہد بلوچ اور بلوچستان کی خوشحالی ہے، اسد بلوچ
پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے بذریعہ فون پنجگور میں بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان سوردو میونسپل کمیٹی تسپ میونسپل کمیٹی وشبود کے کامیاب امیدوار کونسلران کی ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ حلف برداری پروگرام کے دوران ان سے حلف لینے سے قبل پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی نے اپنے مظلوم قوم انکی لاچاری، محکومیت کی خاطر ہر وقت سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد کی ہے اور کبھی اپنے قوم کو مایوس نہیں کیا، ہم نے اپنے چالیس سالہ دورِ سیاست میں صرف اپنے سرزمین سے وفا اور انکی عزت و احترام اس میں بسنے والے اپنے قوم کی خدمت کی ہے دور اول سے آج تک ہمارا ایک ہی موقف تھا اور ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اسمبلی میں ہو یا اسمبلی سے باہر ہو ہم نے قومی نمائندگی کی ہر وقت سدائے حق بلند کی ہے اور کریں گے کبھی بھی ہمارے پاﺅں میں لغزش نہیں آئی کیونکہ ہماری جدوجہد بلوچ اور بلوچستان کی خوشحالی ہے ہمیں بلوچستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے کوئی بھی روک نہیں سکتا بلدیاتی الیکشن میں کامیاب امیدوار ہوں یا وہ ساتھی ہوں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے اور پارٹی پالیسی کے مطابق نکالے یا ایک دو ووٹ میں پیچھے رہ گئے انہیں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کی وسیع مفادات کی خاطر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں پارٹی کی روشن مستقبل کیلئے کام کریں دنیا میں ہمیشہ سچ و حق کی جیت ہوئی ہے پنجگور کے عوام نے جس انداز سے پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کرایا ہے وہ ناقابل فراموش ہیں اس دوران انہوں نے تمام کامیاب کونسلران سے حلف لیا بعد میں پارٹی کے ضلعی صدر نثار احمد کشانی مرکزی رہنما شکیل احمد مرکزی لیبر سیکٹریری نوراحمد بلوچ مرکزی رہنما آصف مجید مرکزی رہنما حاجی محمد اکبر ظفر بختیار ودیگر نے بھی خطاب کیا۔


