برطانیہ یورپ میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے آگے

لندن: یورپ اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر خطہ ہے جہاں کیسز لاکھوں میں جبکہ ہلاکتوں بھی لاکھوں میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب برطانیہ عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے یورپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ امریکی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق برطانیہ میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار ہونے والی ہے۔ اس سے قبل کوود انیس سے یورپ میں اٹلی سب سے متاثرہ ملک تھا، جہاں اس وقت کورونا سے انتیس ہزار تین سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ناقدین اس صورتحال کی زمہ داری وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کی بحران سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ناقس حکمت عملی کو قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں