آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال ٹیکسوں میں مزید 34 فیصد اضافے کا ہدف دیدیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال ٹیکسوں میں مزید 34 فیصد اضافے کا ہدف دے دیا، پاکستان بزنس کونسل کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت ٹیکسوں کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔پاکستان بزنس کونسل کا آئی ایم ایف ٹیم سے زوم سیشن، آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیاں مزید 34 فیصد یا 800 ارب روپے تک بڑھانا ہوگی۔ پاکستان بزنسل کونسل کے مطابق ہدف پورا کرنے کے لئے حکومت کو یا تو نئے ٹیکس لگانا ہونگے یا پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنا ہوگا جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت ٹیکسوں کا اضافہ بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ ٹیکس اہداف رکھنے سے قبل ایف بی آر میں اصلاحات ضروی ہیں جبکہ اس وقت ٹیکس دائرے میں اضافے کی ایف بی آر میں صلاحیت نہیں ہے۔ نیا مالی سال شروع ہونے سے قبل معیشت کو مزید دھچکے بھی لگ چکے ہوں گے۔پاکستان بزنس کونسل کے مطابق آئی ایم ایف نے مالی سال 2021 میں جی ڈی پی کا ہدف 2 فیصد رکھا ہے جو غیر حقیقی ہے۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال مہنگائی کا ہدف 8 فیصد رکھا ہے جبکہ بے روزگاری سے قوت خرید متاثر ہوگی جس سے مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ سال شرح سود کا ہدف 11 فیصد رکھا ہے جوکہ موجودہ حالات کے مطابق درست نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں