الیکشن کمیشن بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاحال جاری نہیں کرسکا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاحال جاری نہیں کئے جاسکے، حکام کے مطابق آج الیکشن نتائج جاری ہونے کی توقع ہے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 32اضلاع میں 29مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جن کے نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے تین جون تک جاری کرنے کا کہا گیا تھا تاہم چھ روز گزر جانے کے باوجود بھی انتخابی نتائج مکمل کرکے انہیں جاری نہیں کیا جاسکا الیکشن کمیشن حکا م کے مطابق انتخابی نتائج کو یکجاکر نے کا عمل تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد یہ نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد بھیجے جائیں گے جہاں سے انتخابی نتائج آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


