پنجگور، پروم سے مسلح افراد نے زامباد گاڑی چھین کر ویرانے میں چھوڑ دی
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے پروم کف کے قریب چوری کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم ڈاکوؤں نے پروم کف کے قریب زامباد گاڑی کو گن پوائنٹ پر چھیننے کے بعد گاڑی کا لوڈ خالی کرکے خالی گاڑی کو ویرانے میں چھوڑ دیا۔ واضح رہے اس علاقے میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور گاڑی مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Load/Hide Comments


