پنجگور، اشیاء خورونوش سمیت سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی مہنگے داموں فروخت
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی۔ دکانداروں، سبزی و فروٹ فروشوں، مرغی والوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پنجگور میں سب سے زیادہ مہنگائی مسجد روڈ پارک کے قریب ریڑھی والوں نے کر رکھی ہے۔ پنجگور میں سرکاری نرخ نامے کا نام ونشان تک نہیں، بازار میں ٹماٹر فی کلو سو روپے ہے یہ 150 روپے میں دے رہے ہیں، مرغی کا گوشت بازار میں فی 500 روپے ہے جبکہ یہ 600 روپے میں دے رہے ہیں۔ پھلوں پر فی کلو 50 سے 100 روپے تک زیادہ قیمت وصول کی جارہی ہے۔ مسجد روڈ پارک اور پاکستان مچ غریب آباد کے قریب سبزی و فروٹ، مرغی والو ں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرکے ان کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے جو منافع خوری کے چکر میں غریب اور مجبور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو سے اپیل کی ہے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرکے ان کی دکانوں کو سیل کیا جائے۔


