خضدار توتک یونین کونسل کی چیئرمین شپ جے یوآئی کے حصہ میں آگئی
خضدار (انتخاب نیوز) توتک یونین کونسل جے یوآئی کے نام، مزید تین کونسلرز کی حمایت کے بعد چیئرمین شپ جے یوآئی کے حصہ میں آگئی۔ کافی دباؤ، جوڑ توڑ، پیش کش اور مراعات کے باوجود تین آزاد کونسلرز نے جے یوآئی کو اپنی بھر پور حمایت اور چیئرمین شپ منتخب کرنے کا برملا اعلان کر کے واضح فتح پر مہر ثبت کردی۔ جے یوآئی نے سرکل یونین کونسل سے سب سے زیادہ ووٹ اور کونسلر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،یونین کونسل توتک کے چیئرمین سردار زادہ محمد یوسف قلندرانی ہونگے۔
Load/Hide Comments


