امریکا میں کووِڈ 19 کے سبب مرنے والوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی
0 تبصرے
عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 64 تک جا پہنچیں۔امریکا میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 4 ہزار 351 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جو دنیا بھر کے کیسز کی تقریباً ایک تہائی تعداد ہے۔دوسری جانب وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 791 ہے۔