زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات، ضمنی الیکشن مشترکہ لڑنے پر اتفاق

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات، ضمنی الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں کے درمیان کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارک باد پیش کی جبکہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں دونوں جماعتیں ایک ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے کوشش ہوگی پر سطح پر ساتھ لیکر چلیں جبکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا خیر مقدم کیا، بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں