وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قائم مقام گورنر و اسپیکر اسمبلی جان محمد جمالی سے ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر وسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ملا قات کی ۔ منگل کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر وسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے صوبائی اسمبلی سپیکر چیمبر میں ملا قات کی ، ملا قات میں قائم مقام گورنر وسپیکر اور سینئر وزیرنے حب ،کاریزات اور اوستہ محمد کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ کا تشکر ادا کیا ، اس موقع پر قائم مقام گورنر وسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا کہ نئے اضلاع کے قیام سےدور دراز علاقوں کے انتظامی مسائل بہتر انداز سے حل ہوسکیں گے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ مشکل حالات میں سخت فیصلے لینے پڑتے ہیںہم نے صوبے کے عوام کو سہولیات دینی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نئے بننے والے اضلاع میں بہترین انتظامی انفراسٹرکچر بنائے گی، ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سینیٹر سعید احمد ہاشمی اور بی اے پی کے صوبائی وزراءبھی مو جود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں