ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جو 29 تاریخ تک 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہوجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کابینہ کی سفارش ہے کہ رات دس بجے بازار بند کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس پر عمل کرے گی تو بہتری ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف ذرائع سے کوشش کر رہے ہیں کہ سستی ایل این جی مل جائے۔
Load/Hide Comments


