پنجگور,بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ, ایک شخص جاں بحق
پنجگور(انتخاب نیوز) چتکان بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق چتکان بازار غریب آباد روڈ پر ایک دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کلیم ظفر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا مرنے والے شخص کا تعلق پنجگور کے علاقے عیسئی سے بتایا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


