کیرتھر اور پٹ فیڈر میں پانی کی قلت برقرار، لوگوں کی نقل مکانی کا خدشہ
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) کیرتھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں اس سال بھی پانی کی قلت ہے اگر اس سال بھی صورت حال یہی رہی تو علاقہ غیر آباد اور بنجر ہو جائے گا اور لوگ نقل مکانی کرجائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کے زمینداروں اور لاشتکاروں نے کہا کہ اس سال بھی ان دونوں کینالوں میں پانی کی قلت کا بتایا جا رہا ہے اگر صورت حال یہی رہی تو زراعت تباہ ہو جائے گا علاقہ غیر آباد اور بنجر ہو جائے گا کاشتکار اور زمیندار نقل مکانی کر جائیں گے اور علاقے میں ایک تباہی ہو جائے گی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اورپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور علاقے کو غیر آباد سے بچایا جائے۔
Load/Hide Comments


