نوکنڈی میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی صابر کے اہلخانہ امداد کے منتظر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) 14 اپریل کو چاغی کے علاقے نوکنڈی میں احتجاج کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے کمر میں گولی لگنے کے بعد زخمی شخص صابر چالیس دنوں سے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج ہے، خاندانی ذرائع کے مطابق انکی طبیعت نہیں سنبھل رہی بلکہ وہ زندہ لاش بنے پڑے ہیں، نہ کچھ بول سکتے ہیں اور نہ ہی ہل سکتے ہیں۔ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ صابر کے جسم پر لگی گولی سے پیدا ہونے والا انفیکشن قابو میں نہیں آرہا۔ صابر کا خاندان انتہائی غریب ہے۔ چاغی واقعات کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی افراد کے بہترین علاج اور مالی امداد کا وعدہ کیا، صابر کا خاندان اس وعدے کا منتظر ہے۔
Load/Hide Comments


