یورپ کا غیرقانونی تارکین وطن کا داخلہ برداشت نہ کرنے کا اعلان

برسلزیورپی یونین نے یونان اور ترکی کی سرحد پر جمع ہونے والے ہزاروں پناہ گزینوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی غیرقانونی طور پر یورپ میں داخلے کی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پچھلے ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت شام اور دیگر ملکوں سے ترکی آنے والے پناہ گزینوں کو یونان کے راستے یورپ جانے سے نہیں روکے گی۔ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے ایک اجلاس میں ترک صدر پر تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پناہ گزینوں کا استعمال نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں