اسلام مخالف تبصروں کیخلاف مسلمان سڑکوں پر نکل آئے، مغربی بنگال میں ایمرجنسی نافذ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین کی جانب سے پیغمبر اسلام کیخلاف توہین آمیز کلمات پر ملک بھر میں جاری مظاہروں کیخلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا گیا، جبکہ مغربی بنگال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو اراکین کی جانب سے کیے گئے اسلام مخالف تبصروں کیخلاف مسلمان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں بی جے پی نے اپنی ترجمان نوپور شرما کو معطل کردیا تھا اور ایک اور رہنما نوین کمار جندال کو نبی کریم کے بارے میں متنازع تبصروں پر پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ان گستاخانہ تبصروں نے کئی مسلم ممالک کو بھی ناراض کیا، جس سے نریندر مودی کی حکومت کو ایک بڑے سفارتی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments


