بلوچستان کے بجٹ کا شیڈول جاری، 20 جون کو اسمبلی میں بحث ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت صوبائی بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی۔ بجٹ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، بلوچستان کا بجٹ 17 جون کو اسمبلی ہال میں پیش کیا جائیگا۔ 20 جون کو اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔ 21 جون کو بھی بجٹ 23-2022ء پر عام بحث کی جائے گی۔ 22 جون کو بجٹ 23-2022ء پر عام بحث اور مالی مسودہ قانون 2022ء پیش کیا جائے گا 23جون کو ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2022-21اور بجٹ پر عام بحث 24جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23پر بات ہوگی 27جون کو منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 22-23اور ضمنی منظور شدہ 21-22ایوان کی میز پر رکھا جائے گا 27جون کو مالیاتی مسودہ قانون برائے سال 2022کو زیر غور یا پاس کیا جانا مقصود ہوگا اگر کوئی ہو۔
Load/Hide Comments


