لاہور، ایوان اقبال میں پنجاب کا بجٹ پیش کردیا گیا، اپوزیشن غیر حاضر

لاہور (انتخاب نیوز) ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں جاری، جہاں وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس لغاری آئندہ مالی سال 2022-2023ءکا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے لیے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے موقع پر ایوان اقبال میں پنجاب کی اپوزیشن غیر حاضر ہے۔ اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پچھلے ساڑھے تین سال گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ترقی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، توانائی کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ ہے۔ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کےلیے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں