یوکرین میں خواتین اور بچوں کا جانی تحفظ یقینی بنایا جائے، چینی مندوب

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے کہا ہے کہ امن کا حصول خواتین کے لیے بہترین تحفظ ہے، جو مسلح تصادم کا شکار ہونے والے کمزور گروہوں میں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سلامتی پر کھلی بحث کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بحران کا ردعمل اور انسانی امداد کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے۔ بین الاقوامی برادری کو سیاسی تصفیے کی بنیادی سمت پر قائم رہنا چاہیے، تنازعات کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، اور امن کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہیے۔یوکرین کے تنازعے میں خواتین اور بچوں کی حالت زار کا حوالہ دیتے ہوئے دائی نے کہا کہ چین یورپی یونین کو اپنا کردار ادا کرنے اور متعلقہ فریقوں کے براہ راست مذاکرات اور امن کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ "ہم یوکرین کے شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، ان کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے، انسانی اسمگلنگ اور خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خلاف مﺅ ثر طریقے سے کریک ڈاﺅن کرنے کے لیے یورپی یونین اور خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون میں اقوام متحدہ کی حمایت کرتے ہیں۔ دائی نے زور دیا کہ خواتین کے حقوق کی ترقی مستحکم سیاسی ماحول سے الگ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں