مصطفى كاظمی عراق کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

عراق میں مہینوں سے جاری سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے بعد مصطفیٰ کاظمی نے جمعرات کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہیں اس وقت معاشی بحران، وبا کی صورتحال اور ملک میں پھر سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سامنا ہے۔عراق میں قانون سازوں نے کورونا وائرس کے خدشہ کے تحت سماجی فاصلے کا اصول اپنے ہوئے پارلیمان میں ماسک اور دستانے پہن کر حق رائے دہی استعمال کیا۔مصفلی کاظمی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے مبارکباد کا فون بھی آیا۔ انھوں نے عراق کے لیے 120 تک ہمسایہ ملک ایران سے گیس خریدنے کی رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں