پشین‘ لاکھوں ڈالر سعودی ریال وگھڑیاں برآمد ملزم گرفتار

پشین : بلو چستان کے ضلع پشین کے علا قے یا ر و میں کسٹم کی جا نب سے کا میا ب کا رروائی کے نتیجے میں لا کھوں امریکی ڈالرز، سعودی ریا ل اور قیمتی گھڑیاں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کسٹم ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کسٹم عملے کی جا نب سے کارروائی کلکٹر کسٹم خالد جمالی کی ہدایت پر انسپکٹر بشیر وزیر اور جمیل کاکڑ کی نگرانی میں کی گئی جس میں پشین کے علا قے یا رو میں ایک کا رروائی کے دوران 2لاکھ امریکی ڈالر، 9لاکھ سعودی ریال اور200قیمتی گھڑیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں برآمد کی گئی غیر ملکی کرنسی اور گھڑیوں کی مالیت 9کروڑ 51لاکھ روپے ہیں،کسٹم ذرائع کے مطابق کا رروائی میں غیر ملکی کرنسی اور گھڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسمگلنگ میں استعما کی جا نے والی گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں