کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے تاریخ کا اعلان ۔ الیکشن کمیشن کا کوئٹہ اور لسبیلہ میں 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ۔ کاغذات نامزدگی 28 جون سے 5جولائی تک جمع ہوں گے۔ 18 جون سے لیکر 30 جولائی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک ہ فارم 21 جمع کرانے پر پابندی عائد۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد ڈسپلے سینٹر کے فارم 15 اور فارم 17 کے ساتھ ملاکر اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ۔ فارم نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار کا جس وارڈ میں ووٹ ہوگا، وہ وہی سے انتخابات لڑنے کا اہل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں