جائیداد کی تقسیم کا فیصلہ ہونے تک فریقین کو معاوضہ لینے سے روکا جائے، ایڈووکیٹ فوزیہ مینگل

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار پریس کلب میں فوزیہ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جائیداد کا کیس الیاس شاہ کیخلاف عدالت میں چل رہا ہے۔ جائیداد دینار شاہ کی ہے اور اس میں ہمارا حصہ ہے ، اس کی ابھی تک تقسیم نہیں ہوئی ہے۔ یہ جائیداد تھرڈ پارٹی استعمال کررہی ہے۔ کیس کا فیصلہ ہوجانے تک تھرڈ پارٹی اس جائیداد کو فروخت نہ کرے۔ عدالت میں کیس چل رہا ہے، ہم نے اسٹے آرڈر بھی لیا ہے، عدالت کے اسٹے آرڈر کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا۔ متعلقہ ایس ایچ او کوئی کارروائی نہیں کررہے۔ کمشنر خضدار کو بھی درخواست دی تھی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی بلکہ الٹا معاوضہ فریقین کو دیا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک ہمارے کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تھرڈ پارٹی اس کو فروخت نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں