کیچ، ہوشاپ میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی پر حملہ، 2 مزدور جاںبحق، متعدد زخمی

کیچ (انتخاب نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے ہوشاپ میں کیچ لنک روڈ کی تعمیراتی سائٹ پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے باعث دو مزدور جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے روڈ پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملہ۔ حملے کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے ، جبکہ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں