ہوشاب میں بے گناہ مزدوروں کا قتل ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے ہوشاب میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی قتل و غارت ہر حوالے سے قابل مذمت ہے اور خصوصا وہ غریب مزدور جو گھر بار چھوڑ کر بلوچستان میں دور دراز علاقوں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے سینکڑوں مزدور موت کے بھینٹ چڑھ گئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سابق صوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے ہوشاب میں سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والے بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے حملے سے صوبے کی ترقی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور حکومت کو ذمہ داروں سے حساب لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ انسانی قتل و غارت ہر حوالے سے قابل مذمت ہے اور خصوصا وہ غریب مزدور جو گھر بار چھوڑ کر بلوچستان میں دور دراز علاقوں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے سینکڑوں مزدور موت کی بھینٹ چڑھ گئے اور صوبے کی ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا اس پر بلوچستان کی کسی سیاسی پارٹی نے واضح مذمت نہیں کی حالانکہ وہ اپنے آپ مزدوروں کے حقوق کے علمبردار کہتے ہیں ۔


