مشرقی تائیوان میں 6.0شدت کا زلزلہ، گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ
تائیپی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی تائیوان میں 6.0شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں،امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق پیر کو مشرقی تائیوان کے 38کلومیٹر جنوب میں واقع شہر ہوالائن میں شدید زلزلہ آیاجس کی ری ایکٹر اسکیل پر شدت 6.0ریکارڈ کی گئی،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9بجکر 5منٹ پر آیااور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔زلزلہ پورے جزیرے میں محسوس کیا گیا، زلزلے کے دوران تائیپی میٹروکو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔تائیوان سنٹرل ویدربیوروکے مطابق آدھا گھنٹا کے وقفے کے بعد دوسرا زلزلہ بھی آیا تاہم اس کی شدت کم تھی۔
Load/Hide Comments


