ہرنائی میں خاتون سمیت تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، لیویز ذرائع

ہرنائی (انتخاب نیوز) ہرنائی کی سب تحصیل اسپین تنگی کے علاقے میں خاتون سمیت تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اسپین تنگی کے علاقہ کلی دب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور دو مردوں کو سیلابی ریلہ بہاکر لے گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقامی لوگ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں