کوئٹہ، یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کی زیر اہتمام بلوچستان کے سرکاری حکام اور شراکت دار تنظیموں کے ہمراہ پناہ گزینوں کا عالمی دن پناہ گزینوں کے ساتھ منا یا گیا جس میں مہاجرین کی لچک کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پناہ گزینوں نے مہمانوں کے ہمراہ اپنے تجربات، فن اور ثقافت کامظاہر ہ کیا، اس موقع پر یو این ایچ سی آر کے ذیلی دفتر کوئٹہ کے سربراہ ارون پولیکر نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کی ٹیم انسانی امداد کے ذریعے مصائب کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور پناہ گزینوں کے دیرپا حل کے حصول کے لئے ہماری کوششوں کو دوگنا کرتی ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو جہاں سے بھی ہواور جب بھی وہ نقل مکانی پر مجبور ہوں۔
Load/Hide Comments


