وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان میں اموات پر اظہارافسوس، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زلزلے سے نقصانات خاص طور پر پکتیکا میں اموات پر دلی افسوس ہے، پاکستان کی طرف سے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


