کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

چمن (انتخاب نیوز) بلو چستان کے ضلع چمن میں کو ئٹہ چمن شاہرا ہ پر سڑک کے مختلف حادثا ت میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3صحا فیوں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز شیلہ باغ اور پرانہ چمن کے قریب ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں شیر علی نا می شخص جاں بحق جبکہ 3صحافی روزنامہ مشرق کے ایڈیٹر طارق گشگوری، مقصود خالداور جعفر خان ترین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق شخص کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ٹراما سنٹر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں