کراچی کوئٹہ مسافر کوچز حب کے شہریوں کیلئے درد سر بن گئیں، ٹریفک جام معمول بن گیا

لسبیلہ (انتخاب نیوز) کراچی کوئٹہ چلنے والی مسافر کوچز حب کے شہریوں کے درد سر بن گئے مبینہ طور پر غیرملکی کپڑا سمیت دیگر اشیاء لوڈ ہونے پر موچکو کسٹم اور رینجرز کے ڈر سے کوچز کو حب پل پر کھڑے کردیے جس سے کئی گھنٹے سندھ بلوچستان کے سنگم پر ٹریفک معطل رہی، مقامی ٹرانسپورٹرز سمیت مسافر رل گئے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز صبح سویرے کوئٹہ سے کراچی جانے والی متعدد مسافر کوچز سندھ بلوچستان کے سنگم حب پل پر کھڑی کردی جس سے حب پل پر ٹریفک کی روانی کئی گھنٹے معطل رہی مسافروں کے مطابق کوئٹہ کراچی چلنے والی ان مسافروں کوچوں میں غیرملکی کپڑا سمیت دیگر اشیاء لوڈ ہے جس کی وجہ سے آگے کراچی کے حدود میں قائم کسٹم اور سندھ رینجرز کے چیکنگ کے ڈر سے کوچوں کو حب پل پر کھڑا کردیا تاکہ کسی وقت چیکنگ ختم ہو پھر نکل جائیں۔ اس موقع پر کچھ ڈرائیورز نے بھی میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہمارے کوچوں میں غیرملکی کپڑا لوڈ ہے جو کسٹم اور سندھ رینجرز نہیں چھوڑ رہے، مسلسل کئی گھنٹے حب پل پر مسافر پیدل آنے جانے پر مجبور تھے واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی چلنے والی ان مسافر کوچوں میں اسمگلنگ کا سامان ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر حب پل سمیت حب شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے ان کوچوں کو کھڑا کردیا جاتا ہے جب موچکو کسٹم اور رینجرز چیک پوسٹوں پر تلاشی کا عمل سست پڑجاتا ہے تو موقع کا فائدہ اٹھا کر یہ کوچ والے نکل جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں