گڈانی شپ بریکنگ یارڈ،مذاکرات کا میاب،3دن بعد آج سے دوبارہ کام شروع ہوگا

گڈانی(نمائندہ انتخاب) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 64 تنازعہ کا ڈراپ سین فریقین کے مابین مصالحت کو حتمی شکل دے دی گئی آج سے شپ بریکنگ یارڈ کا کام دوبار آغاز ہو گا تین دن شپ بریکنگ بند رہنے سے حکومت سمیت شپ بریکرز کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی متاثر ہوئے تفصیلات کے مطابق ڈی سی لسبیلہ افتخار احمد بگٹی کی سربراہی میں اوتھل میں ایک نجی ہوٹل میں جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقائی اور قبائلی عمائدین شپ بریکرز جمعدار مقامی انتظامیہ کے متفقہ فیصلے پر مزاکرات کامیاب قرار پائے گزشتہ دنوں پیدا ہونے والے تنازعے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی مزاکرات میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جمعدار سرتاج گڈانی کو شپ بریکنگ یارڈ سے بدر کیا جائے گا تاکہ مزید معاملات کوبہتری کی طرف لایا جاسکے تین دنوں سے جاری کشیدگی کے سبب شپ بریکنگ سے خام مال لوہے کی ترسیل مکمل معطل رہی جس کے باعث مزدور کافی متاثرہوئے اور حکومت سمیت شپ بریکرز کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ جرگہ میں علاقائی اور قبائلی عمائدین سے لسبیلہ مکران کی قبائلی شخصیت میر مولابخش بزنجو وڈیرہ عطااللہ بلوچ۔وڈیرہ راشد انور بلوچ۔ وڈیرہ عبدالغنی۔میر عبدالعزیز بزنجو۔محمودانی رحیم بخش محمودانی۔ بشیر محمودانی۔ حاجی عمیر حمید۔حاجی غلامی۔ میر یقعوب بزنجو۔ اور دیگر شامل تھے ایسوسی ایشن سیشپ بریکرزحاجی رفیق سلام عارف ڈار فرخ پنجوانی احمد اللہ خان شامل تھے جمعداروں میں حاجی فضل حیات خان محمد حسین امین الحق حافظ فضل اور دیگر موجود تھے انتظامیہ سے ڈی سی لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اے ڈی سی فرحان سلیمان رونجہ ڈی ایس پی حب ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو تحصیلدار گڈانی عبدالمنان بلوچ دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں