سعودی ولی عہد کے ترکی پہنچنے پر صدر اردگان کی جانب سے پرتپاک استقبال
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے ترکی پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی محل میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں شخصیات نے ملاقات میں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اقتصادی اور سیاسی امور، دوطرفہ تجارت، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدوں پر دست خط بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل مصر اور اردن کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔ تاہم ولی عہد نے مصر کے ساتھ 7.7 ارب ڈالر مالیت کے مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
Load/Hide Comments


