ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہے، ثروت گیلانی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں۔ ایک یو ٹیوب چینل کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے ثروت گیلاتی کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار گوری رنگت اور لمبے بال ہیں۔ انہوں نے پاکستانی فلم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ فلم کو کامیاب بنانے کے لئے کہانی اہم ہوتی ہے، اس کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی، فلم میں کبھی آئٹم نمبر نہیں کرسکتی کیونکہ ڈر ہے کہ امی اور ابو سمیت سب مل کر ماریں گے۔
Load/Hide Comments