کوروناوائرس نائن الیون،دوسرے جنگ عظیم کے حملے سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو ایک بہت ہی خطرناک حملے سے تعبیر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کووڈ 19 کی وبا کا موازنہ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکی بحریہ کے اڈے پرل ہاربر پر جاپانی حملے اور نائن الیون کے واقعے سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے اس حملے کو چین میں ہی روکا جا سکتا تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے نمٹنے کی چین کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں