افغانستان،سکیورٹی فورسز کے حملے میں پندرہ طالبان ہلاک،متعدد زخمی


کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے جاری ہونے ولاے بیان میں کہا گیا ہے کہ قندھار سے ارزگان جانے والی سڑک پر طالبان کا ایک فورسز کو حملے کا نشانہ بنانے کے لئے جا رہا ہے تھا کہ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے قافلے پر حملہ کر دیا۔ اس دوران جھڑپ میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے 47 رائفلوں اور ایک راکٹ لانچر سمیت بھاری مقدار میں طالبان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔ جھڑپ میں کوئی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا
Load/Hide Comments