لورالائی، دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

لورالائی (انتخاب نیوز) لیویز تھانہ سرکی جنگل بمقام کچھ عمقزئی کوئٹہ روڈ کے مقام پردو ٹرکوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں رمضان ولدپائند خان ساکن کلی ٹھٹی لورالائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے ٹرک کے دونوں ڈرائیور عابد ولد غلام حیدر ساکن سخی سرور پنجاب، راشد ولد عبدالحمید ساکن سخی سرور پنجاب شدید زخمی ہوگئے جنکو لورالائی ہسپتال لایا گیا مزید کارروائی لورالائی لیویز کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں