خواتین سے امتیازی سلوک معاشرے میں بگاڑ کا باعث ہے، مقررین کا ورکشاپ سے خطاب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) با اختیار خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنا کر ہی پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل ممکن ہے۔ خواتین سے امتیازی سلوک غیر قانونی عمل ہے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ اور نا برابری اور نا انصافی پروان چڑ ھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان, GPP اور CERBMکے اشتراک سے جامعہ بلوچستان میں ایک روزہ جینڈر بیسڈ اینالسسز ورکشاپ کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں ڈاکٹر اورنگزیب عالی زئی اور ڈاکٹر برکت شاہ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے وضع کردہ صنفی مساوات کے بارے میں پالیسی کا تفصیلی رپورٹ پیش کیا۔ جبکہ ڈاکٹر صفیہ نے خواتین کے بااختیار ہونے کے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کیا۔ ورکشاپ میں بین الااقوامی این جی اوز،سول سوسائٹی کے نمائندوں،اقوام متحدہ کے مندوبین اور حکومتی محکموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے رد عمل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں صنفی مساوات اور اس سے متعلق دیگر موضوعات پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوااور صوبے میں خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے و ضع کردہ پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاء کو ڈائر یکٹر CERBM جامعہ بلوچستان نے ورکشاپ میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا ورکشاپ میں موجود شرکاء نے CERBMحکومت بلوچستان اور دیگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی صوبے میں صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے معلوماتی پروگرام جاری رکھے جائے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں