مشرق وسطی میں نیٹو جیسے فوجی اتحاد کی حمایت کریں گے، شاہ اردن
عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) ردن کے شاہ عبداللہ نیٹو کے طرز پر مشرق وسطی میں بھی فوجی اتحاد قائم کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں اس بارے میں یہ بھی کہاہے ایسے فوجی اتحاد کا چارٹر بہت واضح رکھنے کی ضرورت ہوگی۔اردن کے فرمانروا نے اس امر کا اظہار امریکی ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وہ کہہ رہے تھے اگر نیٹو جیسا فوجی اتحاد وجود میں لایا جاتا ہے تو وہ ان لوگوں میں سے ہوں گے جو سب سے پہلے اس کی تائید کریں گے۔ لیکن ضروری ہے کہ یہ پوری دنیا پر محیط ہو، اور بڑا واضح ہو کہ ہم اس میں کیسے آئیں گے اس اور ہمارے لئے یہ کیا اور کیسے کرے گا۔ بصورت دیگر یہ ہر ایک کو کنفیوز رکھے گا۔
Load/Hide Comments


