عبدالمالک ترین ایک متنازعہ شخص، عوام کسی بھی صورت اس کو قبول نہیں کرینگے،حق دو تحریک پنجگور
پنجگور / حق دو تحریک پنجگور نے عبدالمالک ترین کی وائس چانسلر پنجگور یونیورسٹی تعیناتی کو مسترد کرتے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ گورنر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اس کی تعیناتی کو منسوخ کیا جائے۔ حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان ملا فرہاد نے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ عبدالمالک ترین ایک متنازعہ شخص ھے پنجگور کے عوام کسی بھی صورت اس کو قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک اس کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گا انہوں نے کہا کہ ایک متنازعہ شخص کی وائس چانسلر پنجگور یونیورسٹی تعیناتی علاقے میں تعلیم کے خلاف سازش ھے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے باشعور عوام اور حق دو تحریک کو اس کی تعیناتی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔
Load/Hide Comments


