عمران خان اب ٹک ٹاک کرتے ہوئے نظر آئیں گے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان اب میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،عمران خان اب ٹک ٹاک ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان اب میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں، عمران خان کو جانتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دے پائیں گے، جو سیاستدان میڈیا کا سامنا نہیں کر سکتا عام انتخابات میں عوام کا سامنا کیسے کریں گے،عمران خان اب ٹک ٹاک ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گے،خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے سے عمران خان جلسے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں